
آزادکشمیرکے بلدیاتی الیکشن میں بلے کی بلے بلے ہوگئی۔ میرپورڈویژن میں تحریک انصاف چھاگئی جبکہ باقی جماعتوں کا پتہ صاف ہوگیا۔
کنٹرول روم مظفرآباد سے ایک ہزار تراسی میں سے ایک ہزار پچہتر سیٹوں کے نتائج موصول ہوگئے، نتائج کے مطابق تحریک انصاف تین سوتہتر نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی جبکہ آزاد امیدوار تین سو پندرہ حلقوں میں سرخرور ہے۔
اب تک موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی تین سو 73نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آزادامیدوار ہیں جو تین سو15حلقوں میں برتری ثابت کرنے میں کامیاب رہے۔
مسلم لیگ ن کے حصے میں دوسو اکتیس نشستیں آئیں جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی صرف ایک سوچالیس سیٹوں تک محدود رہی۔
تحریک لبیک سات اور مسلم کانفرنس آٹھ حلقے جیت سکی جبکہ نتائج کے مطابق انتخابات میں جماعت اسلامی ایک سیٹ لے سکی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News