Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم متحد ہو کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

Now Reading:

ہم متحد ہو کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

ہم متحد ہو کر ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت اتحاد کا ہے اور اتحاد سے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے قائدِ اعظم محمدعلی جناح  کا 147 واں یوم پیدائش کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی اور کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح جیسے عظیم رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مزار پر پہنچنے پر چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر نے استقبال کیا اور وزیراعلیٰ نے گورنر کامران تسوری کے پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قائد اعظم کا 147 واں یوم پیدائش، مزار پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی جبکہ وزیراعلیٰ کے ساتھ صوبائی وزراء، شرجیل میمن اور مکیش کمار چاولہ بھی موجود ہیں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی میڈیا سے بات چیت

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج قائد اعظم محمد علی جناح کا جنم دن ہے ان کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، یہ وقت اتحاد کا ہے، اور اتحاد سے ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں کشمیر کی مظلوم عوام کو بھی یاد کرنا چاہیے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔

مزید پڑھیں: بابائے قوم قائداعظمؒ کا 147واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے

مراد علی شاہ نے بنوں اور اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک نئی دہشت گردی کی لہر آئی ہے۔ ہم سیلاب متاثرین کی تکلیف اور انکے مسائل سے آگاہ ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی قائداعظم کے خاندان سے ملاقات

Advertisement

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر نے قائداعظم محمد علی جناح کے خاندان سے ملاقات کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ قائد اعظم کی فیملی اس موقع پر مزار پر موجود تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قائداعظم کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر