وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا چار روزہ دورہ امریکہ آٹھ روز کے دورے میں تبدیل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو 4 روزہ سرکاری دورے پر امریکہ گئے تھے جبکہ سترہ اور اٹھارہ تاریخ سے کوئی نہیں جانتا ہو کہاں ہیں۔
اس حوالے سے نیویارک قونصلیٹ اور یو این مشن بھی ان کے بارے میں بتانے سے قاصر ہیں جبکہ بار بار پوچھنے پہ بھی نہئں بتا سکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ کا دورہ
دوسری جانب ذرایع کے مطابق بلاول بھٹو آج واشنگٹن پہنچیں گے جہاں وہ دو سے تین دن قیام کریں گے جبکہ واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات پریس قونصلر سرفراز حسین نے بول کو ان کی واشنگٹن میں آمد سے لاعلمی کا اظہار کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سرکاری دورہ میں وزیر خارجہ کے دورے کا شیڈول طے ہوتا ہے اور بطور وزیر خارجہ انہیں اپنے دورہ کی تفصیلات سے آگاہ رکھنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نیو یارک کے پارک حیات ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں اور انہوں نے اپنے اسٹاف، قونصلیٹ اور یوا ین مشن کو بھی اپنی سرگرمیوں پہ نظر رکھنے سے منع کر دیا ہے تاہم وزیر خارجہ کی سر گرمیوں سے آگاہی نا ہونا سیکیورٹی رسک ہے اور ان کی نقل و حرکت کے بارے میں پتہ ہونا انتہائی اہم معاملہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ کا دورہ امریکہ اہم ہے، حنا ربانی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
