Advertisement
Advertisement
Advertisement

موجودہ حکومت نے ہمارے بہت سے منصوبے ختم کیے ہیں، محمود خان

Now Reading:

موجودہ حکومت نے ہمارے بہت سے منصوبے ختم کیے ہیں، محمود خان

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ہمارے بہت سے منصوبے ختم کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کے پی سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم چار سال محنت کر کے یہ پراجیکٹ گراؤنڈ پر لانے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یہ یہ شہر صوبے کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کرنے کے لئے منصوبہ بندی کی، صوبے کی ترقی کے لیے موٹرویز اور اکنامک زونز کی منصوبہ بندی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ 11 میں سے 9 ن اکنامک زونز کا افتتاح کرچکے ہیں، لاکھوں افراد کو روزگار فراہم ہوئی ہے جبکہ ہم موٹرویز کے ذریعے پورے صوبے کو جوڑ رہے ہیں۔

 محمود خان نے کہا کہ غذائی قلت پر قابو پانے کے لئے چشمہ رائٹ بینک کینال پر کام شروع کیا ہے جبکہ موجودہ حکومت نے پی ایس ڈی پی سے ہمارے بہت سے منصوبے ختم کئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے فنڈز بھی روک لئے ہیں جبکہ وفاقی حکومت کے زمہ 189 ارب روپے واجب الادا بھی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 130 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے ڈویزنل ہیڈکوارٹرز میں کے پی سی آئی پی پراجیکٹ شروع ہوچکا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کے نام پر قرضے لے کر انگلینڈ میں محل اور جزیرے نہیں خریدیں گے۔

وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے مزید کہا کہ ہم کمزور نہیں اگر وفاق ہمارا حق نہیں دیگا تو چھین کر لیں گے اور صوبے کے حقوق کے لیے اسلام آباد جا کر دھرنا بھی دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر