
گلوبل فنڈ نے پاکستان کیلئے 28 کروڑ ڈالر سے زائد رقم مختص کردی
گلوبل فنڈ نے پاکستان میں ایچ آئی وی، ٹی بی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے 28 کروڑ ڈالر سے زائد رقم مختص کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایچ آئی وی، ٹی بی اورملیریاکے خلاف جنگ کرنے والے ادارے گلوبل فنڈ نے وفاقی وزارت صحت کو خط لکھ کر فنڈ مختص کیے جانے سے متعلق مطلع کر دیا۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار سے بڑھ گئی
گلوبل فنڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹی بی، ملیریا اور ایچ آئی وی کے لیے مختص رقم 2024 سے 2026 کے درمیان استعمال ہوگی۔
وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ گلوبل فنڈ کی جانب سے ایچ آئی وی کی روک تھام اور علاج کے لیے ساڑھے 6 کروڑ ڈالر ،ٹی بی کی روک تھام اور علاج کے لیے اٹھارہ کروڑ ڈالر اور ملیریا کی روک تھام اور علاج کے لیے کو تقریباً ساڑھے تین کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: سندھ؛ ملیریا سے اموات کا سلسلہ جاری
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوبل فنڈ کی جانب سے سے کروڑوں ڈالر دیے جانے کے باوجود پاکستان میں تینوں بیماریاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان ٹی بی کے مریضوں کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر آ چکا ہے۔پاکستان میں اس سال 2021 کے مقابلے میں دگنے ملیریا کے کیسز بھی سامنے آ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News