Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلوے؛ بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر سٹاپ پانچ منٹ تک کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

پاکستان ریلوے؛ بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر سٹاپ پانچ منٹ تک کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے

پاکستان ریلوے نے بڑے ریلوے اسٹیشنوں پر سٹاپ پانچ منٹ تک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں بڑے ریلوے سٹیشنوں پر سٹاپ پانچ منٹ تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور مہر، بدر، راوی، سر سید، غوری اور تھل ایکسپریسز کی کمپوزیشن، آمدنی، اخراجات، سٹاپس و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مسافروں کو ٹرین پر چڑھنے اترنے کا مناسب موقع ملے گا جبکہ فیصلے کا اطلاق 22 دسمبر سے ہوگا۔

پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چھوٹے پلیٹ فارمز کو مرحلہ وار 1410 فٹ سٹینڈرڈ کیلیے تیار کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان ریلوے کے مختلف سیکشنز کے سالانہ معائنے کا نیا شیڈول جاری

Advertisement

پاکستان ریلوے نے کہا کہ انجن، پاور وین اور سامان کے ڈبوں کو ٹرین کے شروع یا آخر میں لگایا جائے تا کہ مسافروں کو چڑھنے اترنے میں آسانی ہو۔

اس موقع پر پاکستان ریلوے کی جانب سے ویک اینڈ پر لاہور اور راولپنڈی ریل گاڑی میں مسافروں کے رش کے باعث اضافی کوچ لگانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

پاکستان ریلوے نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں ریلوے انفراسٹرکچر کی مرمت و بحالی کیلیے پاکستان ریلویز کو 14 ارب روپے امداد دے گی جبکہ امدادی رقم صرف بلوچستان کیلیے مختص ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ریلوے خسارے میں کیوں ہے؟ اہم وجہ سامنے آگئی

پاکستان ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹرز کو جنگی بنیادوں پر انفراسٹرکچر بحالی پلان پیش کرنے کی ہدایت کی اور کراچی ڈویژن میں بھی تجاوزات کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ بھی کیا جبکہ اس موقع پر نئے ڈی ایس کراچی کا تقرر بھی کر دیا گیا۔

پاکستان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیلیے تمام قانونی ذرائع استعمال کیے جائیں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان ریلوے کا سیلاب سے متاثرہ ٹریک پرکام کرنے والے ملازمین کی مالی امداد کرنے کا فیصلہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر