Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

Now Reading:

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی
امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ کی یادگار شہداء پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی

امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا، اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ امریکی کمانڈر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا، آرمی چیف

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

Advertisement

ڈی جی آئی ایس پی آر سمیت 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

دو روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سمیت 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والوں میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار بھی شامل ہیں، جنہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ آرمی چیف کی مزار قائد پر حاضری، کور ہیڈکوارٹر کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ اور میجر جنرل نعمان زکریا شامل ہیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میجرجنرل محمد ظفر اقبال، میجرجنرل ایمن بلال صفدر ، میجر جنرل احسن گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل منیر افسر، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر