Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم

Now Reading:

شہباز گل کے خلاف بلوچستان میں درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم
شہباز گل

شعیب شیخ کے کیس میں ازخود نوٹس لیا جائے، شہبازگل کی چیف جسٹس سے درخواست

کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر قلعہ عبداللہ میں درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے جج جسٹس عبدالحمید بلوچ نے مسلح افواج اور اداروں کے خلاف بیان پر شہباز گل کے خلاف درج مقدمے کے خاتمے کے لیےدرخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیس کی پیروی انصاف لائر فورم کے سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ، شمس رند ایڈووکیٹ اور دیگر نے کی۔

شہباز گل کے وکیل اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سینیٹر اعظم سواتی کی طرح شہباز گل کے خلاف کے بھی بلوچستان میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جس کو ختم کرنے کے لیے آج بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ایک ہی کیس میں کیسے قلعہ عبداللہ میں مقدمہ درجہ کیا گیا، سپریم کورٹ کے ججمنٹ ہے کہ ایک ہی واقعے کے دو مقدمات نہیں ہوسکتے، اس طرح مقدمات عدالت اور قانون کے ساتھ مذاق ہے۔

Advertisement

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں درج مقدمے کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلوچستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو قلعہ عبداللہ میں درج بغاوت کے مقدمے کے سلسلے میں طلب کر رکھا تھا۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں پیکا ایکٹ کی سات دفعات شامل تھے۔

شہباز گل کے وکیل کی بول سے گفتگو

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے وکیل سید اقبال شاہ نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نے ہائی کورٹ نے سب سے پہلے بے بیناد مقدمات کو ختم کرکے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے پہلے اعظم سواتی اور شہباز گل کے خلاف مقدمات کو بلوچستان ہائیکورٹ نے ختم کیا ہے، عدالت نے شہباز گل پر قلعہ عبداللہ میں درج مقدمہ ختم کرنے کا حکم دیا اور مقدمات پر براہمی کا بھی اظہار کیا۔

اقبال شاہ ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ ہم نے کہا کہ اور بھی مقدمات ہیں تو سامنے لائیں جس پر پولیس حکام نے کہا کہ ایک ہی مقدمہ ہے، اعظم سواتی اور شہباز گل پر مقدمات غیر قانونی تھے، انصاف کے حصول پر عدالت کے شکر گزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر