Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ حتمی ہے، فواد چوہدری

Now Reading:

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ حتمی ہے، فواد چوہدری
فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ حتمی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی سپورٹ ختم ہوجاتی ہے تو وہ سیاسی جماعت ختم ہو جاتی ہے، 8 ماہ سے پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھوم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس عوامی سپورٹ نہیں تو جاکر چنے بیچیں، جمعے کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کررہے ہیں، اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ حتمی ہے، اسپیکر سے مطالبہ ہے کہ ہمارے استعفے منظور کیے جائیں۔

عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑے گا

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے عوام پی ٹی آئی کیساتھ ہیں، عوام کے فیصلوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنا پڑے گا، اپنی حکومت توڑ کر عوام کے پاس جارہے ہیں، سر تسلیم خم نہ کیا تو ملک نہیں چلے گا۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عوام کے لیے کچن چلانا مشکل ہو گیا ہے، ان کے چہرے دیکھیں لگتا ہے خون ہی نہیں ہے۔

اسمبلیاں تحلیل کے اعلان سے پی ڈی ایم کی دوڑیں لگ گئیں

انکا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا 13 اتحادی ٹولہ چوں چوں کا مربہ ہے، اسمبلیاں تحلیل کے اعلان سے پی ڈی ایم کی دوڑیں لگ گئی ہیں، پی ڈی ایم کو انتخابات سے بھاگنا نہیں چاہیے، پی ڈی ایم جماعتیں آئیں اور انتخابات کرائیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ پنجاب اسمبلی کی تحلیل، وزیراعظم شہباز شریف کا نواز شریف سے رابطہ

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتیں عوام کے پاس جانے سے کیوں خوفزدہ ہیں، پاکستان کے عوام کو کیوں یرغمال بنایا جا رہا ہے، یہ الیکشن کیا لڑیں گے ان کے پاس امیدوار ہی نہیں، تحریک انصاف اور پی ڈی ایم میں بہت فرق ہے۔

ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عمران خان قوم کے مقبول ترین لیڈر ہیں، ہم انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، پی ڈی ایم اور ن لیگ کو بھاگنا نہیں چاہیے، میدان اور گھوڑا حاضر ہے، پہلے دن سے موقف ہے الیکشن کا اعلان کریں بیٹھنے کو تیار ہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پرویز الہیٰ نے رائے پیش کی فیصلہ عمران خان کا مانا، اسپیکر مہربانی کریں ہمارے استعفے منظور کریں، عدم اعتماد کی تحریک لائیں ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں، یہ لوگ لوٹ مار میں اس دور کے منگول ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے حکومت کو آئینہ دکھا دیا

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کپتان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان کے بعد کرپٹ ٹولے کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت کے رہنما ماتمی تقریریں کررہے ہیں، ان کی اوقات عمران خان کی پشاوری چپ کے برابر بھی نہیں، یہ عوام میں نکلیں انہیں اپنی اوقات کا پتہ چل جائے گا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دی ہے شور مچانے والی ان کی کنیزیں اب بھگوڑوں کی واپسی کی تاریخ دیں۔ چھوٹی سرجری والی بھی پہلی فرصت میں باہر بھاگ گئی، ہم نے ان کا ہرظلم بھی برداشت کیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ کل کپتان نے گولیوں کے زخم اور بخار کی حالت میں پریس کانفرنس کی، ان کا لیڈر بیمار ہونے کی آج تک ناکام اداکاری کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر