Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کی سیاسی صورتحال، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس الگ الگ طلب

Now Reading:

پنجاب کی سیاسی صورتحال، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس الگ الگ طلب
سیاسی صورتحال

پنجاب کی سیاسی صورتحال، ق لیگ اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس الگ الگ طلب

پنجاب کی سیاسی صورتحال کی پیش نظر مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس الگ الگ طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری ہرویز الٰہی کریں گے جس میں دس ارکان اسمبلی  شرکت کریں گے۔

دوران اجلاس سلم لیگ ق کے ارکان پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو اپنی کارکردگی اور منشور پر بھروسہ ہے، تیمور جھگڑا

دوسری جانب تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے جس میں شامل تمام ارکان وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر اعتماد کا اظہار کریں گے۔

Advertisement

پی ڈی ایم نے وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس پرویز الہٰی کو بجھوا دی

گورنر پنجاب نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ایڈوئس وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بجھوا دی تھی۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کی جبکہ گورنر پنجاب کی جانب سے بدھ کی شام چار بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ارکان عدم اعتماد پر ہمارا ساتھ دیں گے، سبطین خان

Advertisement

اسپیکر کا آج اجلاس بلانے سے انکار

گورنر کی اعتماد کے ووٹ کے لئے دو صفحات پر مشتمل چارج شیٹ کے جواب میں اسپیکر کی بھی دو صفحات کی رولنگ جاری کردی گئی ہے۔

رولنگ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس نہ ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن نے آج پنجاب اسمبلی آنے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپیکر نے گزشتہ رات گورنر کے اجلاس کو غیر آئینی قرار دینے کی رولنگ جاری کی جبکہ گورنر نے وزیر اعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج اجلاس بلانے کا حکم دے رکھا ہے اور اسمبلی سیکرٹریٹ نے گورنر کے حکم پر اجلاس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے اسپیکر سبطین خان نے ایجنڈے پرموجود تمام کارروائی کو جمعہ 23 دسمبر تک کیلئے مؤخر کردیا تھا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس سیل کردیا جائیگا

Advertisement

 وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے سے متعلق مؤقف غلط ہے ۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ گورنر اسمبلی کا اجلاس بلا سکتا ہے اور اگر چار بجے اجلاس نہیں ہوا اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نا لیا تو گورنر پنجاب، وزیر اعلیٰ ہاؤس سیل کر دیں گے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر