Advertisement
Advertisement
Advertisement

توانائی کی ضروریات اور وسائل کا استعمال بہتر کرنا ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت

Now Reading:

توانائی کی ضروریات اور وسائل کا استعمال بہتر کرنا ہوگا، وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم آفس

پاکستان کا ایٹمی اور میزائل پروگرام قومی اثاثہ ہے، وزیراعظم آفس

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ توانائی کی ضروریات اور وسائل کا استعمال بہتر کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت توانائی کی جانب سے توانائی بچت پلان پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں بریفنگ

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں وزیر اعظم کی تشکیل کردہ مشاورتی کمیٹی کی توانائی پلان پر قائم کمیٹی نے رپورٹ پیش کی اور توانائی بچت پلان پر صوبوں سے ہونے والی مشاورت پر خواجہ آصف نے بریفنگ دی۔

اس کے علاہ پاور ڈویژن کے حکام نے بھی کابینہ کو توانائی پلان پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی۔

Advertisement

اجلاس میں متعدد منظوریاں

کابینہ نے ون اسٹاپ سروس ایکٹ کی منظوری دے دی اور ہارڈ شپ کیٹگری کی ایک دوا کی قیمت میں اضافہ 54 میں کمی کی سمری بھی منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے سویابین کی رپورٹ کی حتمی منظوری دے دی اور گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ کمرشل ٹرانزیکشن ایکٹ 2022 کی بھی منظوری دے دی گئی۔

اس کے علاوہ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور نجکاری کمیٹی کے فیصلوں، ای سی سی کے 21 دسمبر کے فیصلوں اور خیبرپختونخوا میں وزیر اعظم سستا آٹا پیکج سے متعلق ای سی سی کے فیصلے کی توثیق کردی۔

 توشہ خانہ قوانین میں ترامیم منظور

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے توشہ خانہ قوانین میں ترامیم منظور کر لی ہیں، ترمیمی قانون کے تحت پبلک آفس ہولڈر کوئی بھی تحفہ ایک ماہ میں توشہ خانہ میں جمع کرانے کا پابند ہو گا۔

ذرائع کے مطابق نئے قانون کا اطلاق وزیر اعظم، گورنر، معاون خصوصی، اسپیکر، وزراء، وزرائے اعلیٰ پر ہو گا جبکہ سرکاری وفد کا حصہ نجی افراد بھی تحائف توشہ خانہ میں جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی تفصیلات ویب سائٹ پر پبلک کی جائیں گی اور توشہ خانہ قوانین کی خلاف ورزی پر تحفہ کی 5 گناہ مالیت کے برابر جرمانہ عائد ہو گا

بجلی اور گیس پر انحصار کو کم کرنے کے طریقے ڈھونڈنا ہونگے

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ توانائی کی ضروریات اور وسائل کا استعمال بہتر کرنا ہوگا، بجلی اور گیس پر انحصار کو کم کرنے کے طریقے ڈھونڈنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ قابل تجدید اور سستے توانائی ذرائع پر انحصار وقت کی اہم ضرورت ہے، تیل اور گیس کا سالانہ درآمدی بل 27 ارب ڈالر ہے۔

Advertisement

اتحادی حکومت ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ 30 سال کے دوران توانائی کے شعبے میں کوئی اصلاحات نہیں کی گئیں، پی ٹی آئی حکومت نے سستا تیل اور گیس نہ خرید کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، اتحادی حکومت ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے
افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری
نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا
آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ اجلاس، محمد اورنگزیب امریکا پہنچ گئے
افغانستان میں پاکستانی فورسز کے منہ توڑ جواب کی نئی فوٹیجز سامنے آگئیں
لاہور ٹیسٹ میچ کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ، ڈی آئی جی آپریشن کا جائزہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر