
لسبیلہ، سلنڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں گزشتہ روز ہونے والے زبردست سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ ایک دکان میں ہوا جس سے قریبی عمارتوں اور دکانوں کو نقصان پہنچا اور 25 موٹر سائیکلیں تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے بعد آگ لگنے سے چار دکانیں اور ایک ہوٹل مکمل طور پر جل گیا۔
دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے۔ 25 زخمیوں کو کراچی کے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج مزید 10 دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار؛ عمر فاروق چوک ایریا پر دھماکہ، 20 افراد زخمی
باقی 12 شدید زخمی اب بھی کراچی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد قاسم، غلام رسول، برکت امین، ہدایت اللہ، منظور، محمد یوسف، اقبال، ظہور احمد، عمر، داس، مکیش کمار اور منشی عبدالرزاق کے نام سے ہوئی ہے۔
سول اسپتال کراچی کی ڈاکٹر روبینہ بشیر نے بتایا کہ سول اسپتال کے برنز سینٹر میں 25 زخمیوں کو علاج کے لیے لایا گیا ہے۔ تاہم ان میں سے 13 کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔
انہوں نے کہا کہ 70 سے 90 فیصد جھلسنے کے ساتھ کچھ دیگر زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان؛ مزار شریف میں بم دھماکہ، 7 افراد جاں بحق
دوسری جانب پولیس کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری کا تعین کرنے کے لیے انکوائری شروع کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، پیر کو صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں دو مربوط دھماکوں میں تین بچوں سمیت کم از کم 13 افراد زخمی ہوئے۔
دونوں بم دھماکے مرکزی عمر فاروق چوک پر ہوئے جس کے نتیجے میں 3 افراد سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک دھماکہ خیز مواد علاقے میں ایک موٹر سائیکل سے منسلک تھا۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہر بھر کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News