Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگر الیکشن نہ ہوئے تو شاید وہ کچھ ہوجائے جو ملک برداشت نہیں کر پائے، تیمور سلیم جھگڑا

Now Reading:

اگر الیکشن نہ ہوئے تو شاید وہ کچھ ہوجائے جو ملک برداشت نہیں کر پائے، تیمور سلیم جھگڑا
تیمور سلیم جھگڑا

شفاف انتخابات ہی موجود مسائل کا واحد حل ہے، تیمور سلیم

صوبائی وزیر تیمور سکلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ اگر الیکشن نہ ہوئے تو شاید وہ کچھ ہو جائے جس کو ملک برداشت نہیں کر پائے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کی پیش نظر مسائل کا اگر الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل موجود ہے تو ہمیں اس کا راستہ دیکھایا جائے  کیونکہ ملک کی اکانومی کو پہلے ہی برے حالات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان سیلابی صورتحال کا شکار ہوا جس میں حکومت کی جانب سے ہمیں کسی قسم کی کوئی مدد فراہم نہیں کی گئی اور اس سیلابی صورتحال کی وجہ سے جو چھوٹے صوبے ہیں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہیہ پہلی ایسی حکومت ہے جس سے ہر صوبے کو شکایات ہیں اور اگر ایسی صورتحال میں فوری اقدامات نہیں کیےگئے تو ملک نقصان برداشت نہیں کرپائےگا۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ  اس وقت ملک کے ساتھ وہ ہورہا ہے جو ہونا نہیں چاہیے اور الیکشن ہی اس کا واحد حل ہے۔

Advertisement

اس سے قبل پنجاب حکومت کی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کی بات سننے کو تیار ہوجائیں گے لیکن یہ بھی تو بتائیں کہ موجودہ حالات کا حل کیا ہے کیونکہ ان کی وجہ سے اب تک 22 لاکھ لوگ بیروزگار ہوگئے ہیں جبکہ انڈسٹریز بند ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈوب چکاہے اور یہ تجربہ کار ٹیم پاکستان کو 8 مہینوں میں بہت پیچھے لےگئی ہے جبکہ 2 کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سےنیچے لے گئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں  اور اب جب عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا کہا تو یہ ماننے کو تیار نہیں لیکن ان شااللہ ہم وفاقی حکومت کو انتخابی میدان میں آنے پر مجبور کر دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر