 
                                                      سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 12 مشتبہ افراد
سی ٹی ڈی کی کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 12 مشتبہ افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی جانب سے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں ۔
سی ٹی ڈی کی لاہور سمیت مختلف اضلاع میں کارروائیاں#CTD #BOLNews pic.twitter.com/GaswwSy5SR
Advertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 17, 2022
ان کارروائیوں کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مبینہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد الیکٹریک سوئچ ، ڈیٹونیٹر سیفٹی فیوز اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں آٹھ مقدمات کا اندراج کر لیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،9 مبینہ دہشت گرد گرفتار
خیال رہے کہ گرفتار کئے جانے والوں میں کالعدم تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والا محمد عارف سمیت ذاکر اللہ ، خرم علی ، اویس خان ، اکمل شہباز ،جنت خان ، جلات خان شامل ہیں۔
اسکے علاوہ مبینہ دہشت گردوں میں عرفان خان ،جاوید خان ، بصیر خان ولد دلبر خان ، آدم خان اور ذاہد خان شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی اور رینجرز کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
خیال رہے کہ ایک ہفتے کے دوران انٹیلی جینس بیسڈ 373 آپریشنزکیے گئے ہیں اور ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 17,001 افراد کو چیک کیا گیا ہے جبکہ 58 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 54 ایف آئی آر درج کی گئیں، 72 بازیابیاں کی گئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 