
روز ویلٹ ہوٹل سے پاکستانی پرچم اتار دیا گیا
پاکستان کے باہر ملک کی سب سے قیمتی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی تیاریاں آخری مراحل ہوچکی ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قیمتی اور تاریخی عمارت کو مبینہ طور پہ ایک برادر عرب اسلامی ملک کو فروخت کیا جارہا ہے اور اس عرب ملک میں پاکستان کے سابقہ حکمران کے فرنٹ مین اور قریبی رشتہ دار سودے میں کردار ادا کر رہے ہیں ۔
نیو یارک میں روزویلٹ ہوٹل کو بیچنے کی تیاری آخری مراحل میں
تاریخی عمارت کو مبینہ طور پر عرب اسلامی ملک کو فروخت کیا جا رہا ہے #HotelRoosevelt pic.twitter.com/rGq4m9yI1hAdvertisement— BOL Network (@BOLNETWORK) December 13, 2022
ذرائع کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملکی اثاثے فروخت کئیے جائیں تاہم اثاثے بیچ کے حاصل شدہ رقم سے قرضوں کی واپسی اور دیگر حکومتی اخراجات پورے کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو اس کی مارکیٹ ویلیو سے کم قیمت پہ بیچا جائے گا جبکہ اس وقت اس ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو ایک اعشاریہ دو سے ایک اعشاریہ پانچ ارب ڈالر کی ہے اور ہوٹل کی فروخت کے سلسلے میں 20کروڑ ڈالرسےزائد کمیشن بھی ادا کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ہوٹل کی مارکیٹ ویلیو بھی کم دکھائی جائے گی جو صرف سودے کی حد تک ہوگی تاہم ہوٹل پہ قرض اور بند رہنے کے سبب خسارہ دکھا کر فروختگی کے عمل میں حائل رکاوٹیں دور کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہوٹل بیچ کر حاصل ہونے والی رقم سے بھی، ملک پر موجود قرضوں کا محض، معمولی حصہ ہی ادا کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News