
شہباز گل ٹوئٹ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں مزید 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف رضویہ اور سرجانی میں شہریوں نے مقدمات درج کرائے۔
پولیس نے بتایا کہ سرجانی میں شہری دانیال رشید نے مقدمہ الزام نمبر 1775/22 درج کرایا اور رضویہ میں شہری قاضی حسن کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 598/22 درج ہوا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خلاف پریونیشن آف الیکٹرونک کرائم ایکٹ 2016 سمت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
درج کرائے گئے مقدمے میں مدعی کے مطابق شہباز گل کی سوشل میڈیا پر پاک فوج کے افسران کے خلاف تقریر دیکھی، جس میں پاک فوج کے سربراہ اور میجر جنرل رینک کے افسر کے خلاف عوام کو اکسایا گیا۔
مقدمے میں مدعی کا موقف ہے کہ ملزم شہباز گل نے سوچی سمجھی سازش کے تحت تقریر کی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی۔
مدعی مقدمہ کے مطابق شہباز گل نے تقریر کر کے عوام میں آرمی کے خلاف نفرت پیدا ہرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ بلوچستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو قلعہ عبداللہ میں درج بغاوت کے مقدمے کے سلسلے میں طلب کر رکھا ہے۔
پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں پیکا ایکٹ کی سات دفعات شامل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو گزشتہ رات لاہور کے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شہاز گل کو کھانسی اور سانس لینے میں دشواری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شہباز گل کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے اور ٹیسٹوں کی رپورٹ کی بعد شہباز گل کو اسپتال میں داخل کرنے یا ڈسچارج کرنے کا فیصلہ ہوگا۔
خیال رہے کہ شہباز گل سروسز اسپتال کے وی وی آئی پی وارڈ میں زیر علاج ہیں اور وارڈ کو مکمل طور سیل کر دیا گیا۔
وی وی آئی پی وارڈ کے تمام راستوں پر پولیس تعینات کر دی گئی اور غیر متعلقہ افراد کو وارڈ میں داخل ہونے سے روک دیا، ڈاکٹرز اور طبی عملہ کے علاوہ کوئی بھی شخص وارڈ میں داخل نہیں ہو سکتا۔
ڈاکٹر بشیر کی بول نیوز گفتگو
اس حوالے سے سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر بشیر نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں، وہ وی وی آئی پی وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹر بشیر نے کہا کہ گزشتہ رات سانس کی تکلیف کے ساتھ اسپتال میں لائے گئے، علاج معالجہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News