
اسپیکر پنجاب اسمبلی
سبطین خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے ارکان عدم اعتماد پر ہمارا ساتھ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بول کے پروگرام نیشنل ڈیبیٹ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
جمیل فاروقی سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے کہا کہ صرف چار ہی ارکان ہمارے ساتھ نہیں،منحرفین کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔
مزید پڑھیں؛ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ جاری کر دی
سبطین خان نے کہا کہ 23 دسمبر کو اسمبلی تحلیل نہیں ہوسکتی، معاملہ یکم جنوری تک جاسکتا ہے۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کا ایک اور ن لیگ کے تین ارکان تحریک عدم اعتماد پر ہمارا ساتھ دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News