وزیراعظم کی بھتیجی نے کل بھی عمران خان کو دھمکیاں دیں، بابر اعوان
اسلام آباد: عمران خان کے وکیل بابر اعوان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا مقصد عمران خان کو نااہل کرنا ہے۔
بابر اعوان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو دھوکا نہ دو، عوام مہنگائی پر بات نہ کرے، این ار او ٹو پر بات نہ کرے، یہ چاہتے ہیں بس بات ہو کہ عمران خان کو کیسے باہر کرے۔
انہوں نے کہا کہ آج سب ایک ساتھ کھڑے ہیں اور عمران خان دوسری سائیڈ اکیلا کھڑا ہے، انتقام لینے کے لیے کیسز بنائے گئے۔
‘ اس دور میں پاکستان کی کتنی عزت ہوئی ہے عوام کے سامنے ہے’
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اس حکومت نے مہنگائی کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں، ڈالر کتنا سستا ہوا ہے سب کے سامنے ہیں، اس دور میں پاکستان کی کتنی عزت ہوئی ہے عوام کے سامنے ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی تیاریاں کی جاری ہیں، اسلام آباد میں شفاف الیکشن کون کرے گا، لوگ گرفتار ہورہے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ عمران خان پر ایک دن میں پانچ پانچ مقدمے درج کیے گئے، اعظم سواتی کے کیس میں جو جج تھے انھیں ہی تبدیل کر دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ آج ڈیفالٹ کا نام لیتے ہوئے ڈرتے ہیں، ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کے لیے عمران خان نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
بابر اعوان نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم کے وارنٹ نکلے مگر وہ ملک سے باہر ہے، اسحاق ڈار کو شاہی پروٹوکول میں لایا گیا اور اب وزیراعظم کے بیٹے کو بھی شاہی پروٹوکول میں لایا جائے گا۔
‘توشہ خانہ کے بچے پیدا کیے جارہے ہیں’
عمران خان کے وکیل نے کہا کہ بس موجودہ حکومت کا مقصد عمران خان کو نااہل کرنا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت یا ٹربیونل نہیں ہے۔
انکا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کے بچے پیدا کیے جارہے ہیں، جج عہدوں پر آئے، جرنیل آئے مگر کسی کا احتساب نہیں کیا گیا، انھیں صرف اور صرف عمران خان سے ڈر ہے۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ سرکاری نتائج ہیں کہ عمران خان نے 7 سیٹوں پر الیکشن لڑا اور جیتا، ایسے میں کہاں گئی عمران خان کی نااہلی۔ پاکستان کی تاریخ میں صرف ساڑھے تین سال عمران خان کے ہیں باقی دیگر جماعتوں نے حکمرانی کی۔
عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع
اس سے قبل انسداد دہشتگری عدالت میں الیکشن کمیشن فیصلے کے بعد احتجاجی مظاہرے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران کے وکیل بابر اعوان عدالت پیش ہوئے۔
کیس کی سماعت اے ٹی سی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی۔
عدالت میں عمران کے وکیل نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
دائر کی گئی درخواست میں بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان لاہور میں ہیں، عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔
عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آج کی حاضری سے استشنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 دسمبر تک توسیع کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
