
فوری الیکشن مسائل کا حل نہیں، جاوید لطیف
وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ فوری الیکشن مسائل کا حل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے شیخوپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل پنجاب کے فیصلے میں کسی طور پر دوسرے فریق کو نہ سنا گیا، ہماری پہلی اپیلیں زیر التوا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017 کے پاکستان کی ترقی کو روکا گیا، تمام چیزیں سامنے آگئی، مونس الہی کہتا ہے کہ سیٹ ایڈجسمنٹ کوئی اور کروا رہا ہے، ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی۔
ضرور پڑھیں؛ قوم کو اپنا فیصلہ خود کرنا پڑے گا، جاوید لطیف
جاوید لطیف نے کہا کہ عمران خان کے تمام کیسز پینڈنگ ہیں، اگر کوئی فیصلہ آجائے تو اس کو این آر او کہا جاتا ہے، پنجاب حکومت کے اتحادی کہہ رہے ہیں سیٹ ایڈجسمنٹ کوئی اور کروا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فوری الیکشن مسائل کا حل نہیں، عمران خان کے مقدمات کا فیصلہ فوری کیا جائے، نواز شریف بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل ہی رہا، توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس ثابت ہو چکا ہے، ان کے کرتوں پر پردہ نہیں رہنے دینگے۔
انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو لوٹا گیا ڈاکہ ڈالے گئے، ملک بچانے والوں سے ملک لوٹنے والے حساب مانگ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News