پاکستانی عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے خلاف میڈیا کمپین کیلئے وزارت اطلاعات کیلئے 2 ارب گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے۔
حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کیلئے کچھ نہیں لیکن پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کے خلاف میڈیا کمپین کیلئے وزارت اطلاعات کیلئے 2 ارب گرانٹ کی منظوری دے دی گئی ہے ۔آج میڈیا پر قانونی طور پر خریدی گئی گھڑی کو لے کر ایک اور ڈرامہ رچایا گیا ۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) December 8, 2022
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مزید کہا کہ آج میڈیا پر قانونی طور پر خریدی گئی گھڑی کو لے کر ایک اور ڈرامہ رچایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
