Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت آئی ٹی بہتر ڈیجیٹل مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، امین الحق

Now Reading:

وزارت آئی ٹی بہتر ڈیجیٹل مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، امین الحق
امین الحق

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، کلاؤڈ کمپیوٹنگ، موبائل روبوٹکس وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہیں اور  وزارت آئی ٹی بہتر ڈیجیٹل مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق کا ‘پاکستان-آئی ٹی یو ڈیجیٹل انکلیوژن ویک’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین کی پاکستان کے لیئے خواتین کو بااختیار بنانے، بچوں کی آن لائن پروٹیکشن اور آئی سی ٹی تک رسائی کے حوالے سے سپورٹ پر شکرگزار ہے۔

انہوں نے کہا خواتین کو بااختیار بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے تاہم نوجوانوں اور بچوں کو ڈیجیٹل مہارتیں سکھانے کے لیئے بھرپور اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی کا ‘آئی سی ٹی فار گرلز پراجیکٹ’ خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم اقدام ہے اور ملک بھر میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے موثر اقدامات بھی کر رہے ہیں جس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمہ کے لیئے پر عزم ہیں، پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں کینکٹوٹی کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت آئی ٹی کے تحت معذور افراد کی آئی ٹی تک رسائی کو آسان بنانے کے لیئے نیشنل آئی سی ٹی کونسل کا قیام برائے معذور افراد بڑا حوصلہ افزاء اقدام ہے کیونکہ معذور افراد کو بھی ترقی کے یکساں مواقع فراہم ہونے چاہیے اور آئی ٹی کے استعمال سے معذور افراد کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان کراچی یا دیگر بڑے شہروں میں کنیکٹوٹی کے کوئی مسائل نہیں ہیں لیکن ہم نے بچوں کو آن لائن ہراسمنٹ سے بچانا ہے  اور پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بچوں کو آن لائن ہراست سے بچانے کا پروگرام متعارف کروایا ہے ۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ہم نوجوان لڑکیوں کی بااختیار بنانا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے جی ایس ایم اے کے ساتھ ملکر ہم نے سمارٹ فون فار آل شروع کیا ہے کیونکہ اگر ہم نے ترقی کرنی ہے تو 22 کروڑ افراد کے ہاتھ میں سمارٹ فون ہونے چاہیے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد موبائل فون مینو فیکچرنگ پالیسی بنائی  جس کے تحت آج 29 کمپنیاں پاکستان میں موبائل بنا رہی ہیں اور 7 انکیوبیشن سینٹر کام کررہے ہیں اور چھوٹے شہروں میں 26 سافٹویئر ٹیکنالوجی پارکس بنائے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ 2019 میں 1.4 ارب ڈالرز تھیں اور آج آئی ٹی ایکسپورٹس 2.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئ ہے اور اگلے سال تک آئی ٹی برآمدات دگنی کرنے کا ٹارگٹ ہے تاہم ہم آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کے ساتھ جنگ لڑرہے ہیں کیونکہ یہاں مائینڈ سیٹ آٹا، دال، چاول بیچنے والا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر