Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہماری پہلی ترجیح ملک میں فور جی ٹیکنالوجی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے، امین الحق

Now Reading:

ہماری پہلی ترجیح ملک میں فور جی ٹیکنالوجی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے، امین الحق
امین الحق

سیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا، امین الحق

وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ہماری پہلی ترجیح فور جی ٹیکنالوجی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق سے اتصالات انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو میخائل گرچک کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی جس میں کینکٹوٹی، فائیو جی اور ٹیلی کام سیکٹر کے متعلق معاملات پر گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر اتصالات انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹیو میخائل گرچک نے کہا کہ پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کے خواہشمند مند ہیں اور پاکستان میں آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بھی خواہشمند ہیں۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ پہلی ترجیح ملک میں فور جی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے جبکہ ابتدائی طور پر بڑے شہروں میں فائیو جی کی آزمائشی کوریج شروع کی جائے گی اور ہماری پہلی ترجیح ملک بھر میں فور جی ٹیکنالوجی کا دائرہ کار وسیع کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزارت آئی ٹی بہتر ڈیجیٹل مستقبل کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، امین الحق

Advertisement

سید امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کا مستقبل فائیو جی ٹیکنالوجی متعارف کرانے سے مشروط ہے کیونکہ ہم نہیں چاہیں گے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی عالمی دوڑسے باہر ہو۔

انہوں نے کہا کہ کمپنیاں اپنی تیاریاں کریں، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام تمام موبائل کمپنیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے اور ٹیلی کام کمپنیاں جدید دنیا کی ٹیکنالوجی کو پاکستان میں لانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیلی کام سکیٹر کو دی گئی مراعات کے نفاذ کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، امین الحق

وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے مزید کہا کہ فائیو جی کو بزنس فرینڈلی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں جبکہ ابتدائی طور پر بڑے شہروں کے مخصوص پوائنٹس پر فائیو جی کی آزمائشی کوریج شروع کی جائے گی۔

اس موقع پر اتصالات وفد نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کے حوالے سے وفاقی وزیر آئی ٹی کے اقدامات کی تعریف بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر