Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے 15 دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں امن امان سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ  انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دی۔

Advertisement

دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں

اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتی ہیں، ہم اپنے ملک، صوبے اور شہروں میں دہشت گردوں کو دوبارہ اٹھنے نہیں دینگے۔

 وزیراعلیٰ سندھ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس اور دیگر انٹیلی جنس اداروں میں کوآرڈینیشن بڑھانے کا مکینزم بنایا گیا ہے، تمام انٹیلی جنس کے ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے رابطے میں رہیں۔

اسٹریٹ کرائم پر وزیراعلیٰ سندھ کی اہم ہدایات

دوسری جانب اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے اسٹریٹ کرائم پر بھی پولیس کو اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے کی بھی ہدایت دی اور اسٹریٹ کرائم میں پراسیکیوشن کو بھی مزید بہتر کرنے کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ کا سندھ بھر میں غیرقانونی طور پر آنے والے غیرملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ

دوران اجلاس وزیراعلیٰ نے سندھ بھر میں غیرقانونی طور پر آنے والے غیرملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا اور شہر کے داخلی اور خارجی روستوں پر نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اہم مقامات جہاں کرمنلز زیادہ متحرک ہیں وہاں پولیس اور رینجرز کی تعیناتی کی جائے، دسمبر میں ڈکیتیوں کے دوران 7 قتل ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کا راج ، شہری عدم تحفظ کا شکار

Advertisement

 وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں اگلے 15 دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے دہشت گردوں اور اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف آپریشن کا ڈیٹا پولیس اور میڈیا سے شیئر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز میجر جنرل اظہر، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کے افسران شریک تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر