صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدرمیں اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف ،چیئر مین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت وفاقی وزرا و دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
صدر مملکت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
