
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2022 پاکستان کے لیے ایک اور مشکل سال تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں قوم کو نئے سال کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ 2022 پاکستان کے لئے تلخ و شیریں ثابت ہوا جبکہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے عوام کے مسائل اور تکالیف میں اضافہ کیا، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ 2023 کے سال کو انسانیت کی فلاح و بہبود اور امن و خوش حالی کا باعث بنائے۔
انہوں نے کہا کہ 2023 میں پاکستان کو معاشی و سیاسی استحکام اور سماجی بہتری کی منزل کی طرف لے کر جائیں گے جبکہ سال 2023 میں میں 3 کروڑ 30 لاکھ سیلاب متاثرین کی زندگیوں میں اجالے کرنے کی سرتوڑ کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ دعا ہے کہ نیا سال دہشت گردی، مہنگائی سے نجات کا سال ہو، عوام کی جان اور معاش کا تحفظ ہو جبکہ نئے سال میں دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں سمیت ہمہ جہت چیلنجوں کاسامنا ہے مگر نئے سال کو آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کی پائیدار بنیاد بنانے کے لئے استعمال کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، شہباز شریف
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عہد کرتے ہیں کہ عوام کی زندگیوں کی تلخیاں کم کرنے اور حالات بہتر بنانے کے لئے دن رات کام کریں گے، نئے سال کو اپنے نوجوانوں کے لئے مواقع کا سال بنائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دعا ہے کہ نیا سال مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا سال ہو، نئے سال کے موقع پر شہدائے وطن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر دے۔ آمین
یہ بھی پڑھیں؛ شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اہم ہدایات جاری
دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2022 پاکستان کے لئے ایک اور مشکل سال تھا جبکہ بدترین سیلاب نے بھی ہماری معاشی مشکلات میں اضافہ کیا۔
Advertisement2022پاکستان کیلئےایک اور مشکل سال تھا۔بدترین سیلاب نےہماری معاشی مشکلات میں اضافہ کیا۔سالِ نو کیلئےمیرا عہد ہےکہ میں اس سال اپنا وقت اورتمام تر توانائیاں پاکستان کےلوگوں کی تکالیف کو کم کرنے،سیلاب زدگان کی بحالی اورپاکستان کوترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنےکیلئےاستعمال کرونگا۔ pic.twitter.com/ZblAGUmSe9
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 31, 2022
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ سالِ نو کیلئے میرا عہد ہے کہ میں اس سال اپنا وقت اور تمام تر توانائیاں پاکستان کے لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے، سیلاب زدگان کی بحالی اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے استعمال کروں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News