
شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی، ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری
سابق وزیراعظم پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج نہایت عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
کارکنان کی بڑی تعداد گڑھی خدا بخش بھٹو میں موجود ہے اور ملک بھر سے پیپلزپارٹی کے قافلوں کی گڑھی خدا بخش بھٹو آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
“پاکستان پیپلز پارٹی ظالموں کے خلاف اس لیے جدوجہد کرتی ہے، کیونکہ ہم غربت، ظلم اور استحصال کو برداشت نہیں کرسکتے۔”
شہید محترمہ بینظیر بھٹو#SalaamBenazirBhutto pic.twitter.com/s8xcnvPASkAdvertisement— PPP (@MediaCellPPP) December 27, 2022
اس کے علاوہ کارکنان شہید قائد کے مزار پر پھول نچھاور کر کے خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔
شہید بینظیر کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی پارٹی کی جانب سے آج گڑھی خدا بخش بھٹو میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔
خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے جلسے کی سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔
پس منظر
پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن اور 2 مرتبہ منتخب ہونے والی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بے نظیر بھٹو 21 جون 1953ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ انہیں 35 سال کی عمر میں وزارتِ عظمیٰ حاصل ہوئی اور 2 مرتبہ اس عہدے پر فائز رہیں تاہم دونوں مرتبہ ان کی حکومت بدعنوانی کے الزامات پر برطرف کردی گئیں۔
بے نظیر بھٹو کے دورِ حکومت پر اعتراضات موجود ہیں لیکن انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں عورتوں کے حقوق کے لیے مثالی اقدامات کیے جن میں فرسٹ وومن بنک، وومن پولیس اسٹیشن اور یونیورسٹیز میں وومن اسٹڈی سینٹرز کا قیام، سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لیے 5 فیصد کوٹے کا اجرا، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، خواتین کی ترقی کے لیے وفاقی وزارت کے قیام جیسے اقدامات شامل ہیں۔
بینظیر بھٹو 18 اکتوبر 2007 کو وطن واپس پہنچیں تو کراچی میں ان کے قافلے پر خودکش حملہ ہوگیا جس میں وہ بال بال بچیں تاہم 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
پہلے حملے کے ٹھیک 2 ماہ 9 دن بعد سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News