
آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا اجلاس؛ وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا
وزارت خزانہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کیلئے کروڑوں روپے کی منظوری دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا ہے جس میں وزارت خزانہ نے گوادر پورٹ اتھارٹی کیلئے 82 کروڑ 27 لاکھ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور دے دی ہے۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ رقم بلوچستان فشریز کے ساتھ رجسٹرڈ ماہی گیروں میں تقسیم کی جائے گی جبکہ ماہی گیروں کو یہ رقم بوٹ انجن کی خریداری کیلئے دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزارت خزانہ نے سفارتخانوں کو فنڈز جاری کرنے کا آغاز کر دیا
ای سی سی نے وزارت صحت کیلئے 20 کروڑ روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دیدی جبکہ اس موقع پر کویت سے کریڈٹ فیسلیٹی کے حصول سے متعلق وزارت توانائی کی سمری مؤخر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ وزارت خزانہ نے اقتصادی ایمرجنسی کے بارے میں افواؤں کی تردید کردی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News