Advertisement
Advertisement
Advertisement

نواز شریف عنقریب پاکستان پہنچ رہے ہیں، رانا مشہود

Now Reading:

نواز شریف عنقریب پاکستان پہنچ رہے ہیں، رانا مشہود

رانا مشہود

لیگی ممبر صوبائی اسمبلی رانا مشہود کا کہنا ہے کہ نواز شریف عنقریب پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی گھڑی چوری چھپانے کے لیے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کو بلڈوز کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ اراکین نے آواز اٹھائی تو ان پر پابندی عائد کردی، انکی جماعت غیر قانونی ہے اور یہ پاکستان کو لوٹنا چاہتے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کو آئین اور قانون کے مطابق چلنے دیں، تمھاری چوریاں، ڈکیتیاں اور گوگیاں زبان زد عام ہیں۔

(ن) لیگ رہنما کا کہنا ہے کہ انکو فارن فنڈنگ کیس میں بین ہونا چاہیے، عمران خان کو اب پابند سلاسل ہونا چاہیے۔

Advertisement

رانا مشہود نے مزید کہا کہ نواز شریف عنقریب پاکستان پہنچ رہے ہیں، تمھارا بوریا بستر گول ہورہا ہے۔

لیگی رہنما حنیف عباسی

اس سے قبل لیگی رہنما حنیف عباسی نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ہر صورت وطن واپس آئیں گے، نواز شریف عدالتوں کے سامنے پیش ہوکر سرنڈر کرینگے۔

حنیف عباسی نے مزید کہا کہ روس سے پیٹرول کی خریداری پر بات ہورہی ہے، چھ ماہ میں مہنگائی اور پیٹرول کی قیمتیں کم ہوجائیں گی، حکومت چھ ماہ سے آگے بھی جا سکتی ہے۔

سلمان شہباز کا ملک واپسی فیصلہ

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

Advertisement

 سلیمان شہباز نے اپنے وکیل کے ذریعے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

سلمان شہباز نے وکیل امجد پرویز کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست کے ذریعے استدعا کی ہے کہ انہیں دو ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی جائے۔

واضح رہے کہ سلیمان کو شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا اور لاہور کی احتساب عدالت نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر