 
                                                      وزیراعظم کا فردوس جمال سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے نامور اداکار فردوس جمال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس میں انہوں نے فردوس جمال کی مزاج پُرسی کی، اُن کی صحت سے متعلق دریافت کیا اور اورعلاج سے متعلق تفصیلات بھی حاصل کیں۔
وزیراعظم نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پوری قوم آپ کے لئے دعا گو ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فردوس جمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ آپ کے علاج میں کسراٹھا نہیں رکھیں گے۔
اس موقع پر نامور اداکار فردوس جمال نے مزاج پرسی اورعلاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ فردوس جمال سرطان کے مرض میں مبتلا ہیں اور ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 