الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد
وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لئے بڑا اعلان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری نے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے اہم خدوخال کے بارے میں وزیراعلیٰ کو بریف کیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کھیلوں کے فروغ کے لیے بڑا اقدام
2 ارب روپے سے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کے قیام کا اعلان #PervaizElahi pic.twitter.com/M5p2i7P5aZ— BOL Network (@BOLNETWORK) December 25, 2022
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے 2ارب روپے سے اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
کھلاڑیوں کو تربیت کیلئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا
پرویز الہیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے گا اور کھلاڑیوں کو تربیت کے لئے بیرون ملک بھجوایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل کوچز کو مقامی کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے پاکستان بھی بلایا جائے گا اور اسپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کو اسپورٹس اسکالر شپ دیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نہ صرف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں کے کھلاڑیوں کو بھی بیرون ملک ٹریننگ کے لئے بھجوایا جائے گا۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ اتھلیٹس، ریسلنگ، باکسنگ، ہاکی، فٹ بال،والی بال، بیڈ منٹن، باسکٹ بال، نیزہ بازی او ردیگر کھیلوں کے کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی۔
ہمارے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے
انکا کہنا ہے کہ صو بے میں کھلاڑیوں کے لئے اسپورٹس ایرینا کی سہولت فراہم کریں گے اور انڈوومنٹ فنڈ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ ہوگا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے کالجز میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، اس ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے کے لئے انٹرنیشنل کوچز سے کھلاڑیوں کی تربیت ضروری ہے۔
خیال رہے کہ چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن (ر) اسد اللہ خان او رڈی جی پی آر راؤ پرویزاختر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
