
اس وقت ہم دیوالیہ ہو چکے ہیں، مزمل اسلم
ماہر معیشت مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس وقت ہم دیوالیہ ہو چکے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب آئی ایم ایف پروگرام میں گئے تو کہا پی ٹی آئی ایم ایف، یہ 2 ماہ آئی ایم ایف کا پروگرام سنبھال نہیں سکے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا ٹیکس نہیں لگائیں گے تو پروگرام ختم کردیں گے، اسحاق ڈار کو معیشت کا جادوگر کہا جارہا تھا۔
حالات ایسے ہیں کہ لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا
مزمل اسلم نے کہا کہ حالات ایسے ہیں کہ لوگوں کو آٹا نہیں مل رہا، ہر ہفتے آدھا ارب ڈالر خرچ ہوتا ہے، امپورٹ کی ایل سیز نہیں کھل رہیں۔
انکا کہنا ہے کہ یہ کہتے ہیں پی ٹی آئی معیشت پر پروپیگنڈا کررہی ہے، معیشت پر کیا پروپیگنڈا ہوسکتا ہے؟ روز اعداد و شمار آرہے ہیں۔
بے روزگاری کا سیلاب آنے والا ہے
ماہر معیشت نے کہا کہ اس وقت ہم دیوالیہ ہو چکے ہیں، دیوالیہ کی نشانی یہ ہے کہ آپ ادائیگیاں نہ کرسکیں، دیوالیہ کی نشانی یہ ہوتی ہے کہ آپ کی فیکٹریاں بند ہورہی ہیں، آپ بینک سے ڈالر نہیں نکال سکتے۔
مزمل اسلم نے مزید کہا کہ مہنگائی کو آپ بھول جائیں گے، بےروزگار کرکے گھر بٹھادیں تو کیا ہوگا، 8 سے 10 ہفتوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ختم ہوجائیں گے، بے روزگاری کا سیلاب آنے والا ہے۔
اسحاق ڈار کے قدم رکھنے سے معیشت کہاں سے کہاں چلی گئی
اس سے قبل سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسحاق ڈار کے قدم رکھنے سے معیشت کہاں سے کہاں چلی گئی، اسحاق ڈار کو معیشت کا جادوگر سمجھا جاتا تھا، آج معاشی حالات یہ ہیں کہ کنٹینرز پورٹ پر کھڑے ہیں۔
اس وقت کراچی کو بااختیار میئر کی ضرورت ہے
عمران اسماعیل نے کہا کہ تمام اقدامات ایم کیو ایم کو خوش کرنے کے لیے کیے جارہے ہیں، یہ ایک ایڈمنسٹریٹر سے کراچی کو چلانا چاہتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ماضی میں یہی لوگ کہتے تھے اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کرائیں، اس وقت کراچی کو بااختیار میئر کی ضرورت ہے، کراچی کے انتخابات ملتوی کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، خدشہ ہے کراچی کے انتخابات بھی نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: حالات مشکل ضرور ہیں لیکن پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا، وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے انتخابات بہانے سے ملتوی کرائے گئے، ہمیں امید ہے کورٹس سے انصاف ملے گا، عدالتیں یہ بتائیں کیا ہمیں اختیار نہیں ہے کہ ہم اسمبلی کو توڑیں۔
ملک کی معیشت زوال کا شکار ہے
سابق گورنر سندھ نے کہا کہ بلاول نے 17 بیرون ملک کے دورے کیے ہیں، بلاول کے والد جھوٹے وصیت نامے پر پارٹی پر قبضے کرکے بیٹھے ہیں۔
انکا کہنا ہے کہ کیا ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں اپنی خارجہ پالیسی نہ بناسکیں، پاکستان کے مفاد کے خلاف خارجہ پالیسی کو فیل ہونا چاہیے، پاکستان کے مفاد میں خارجہ پالیسی کو سپورٹ کریں گے۔
عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ملک کی معیشت زوال کا شکار ہے، فیکٹریاں بند اور مزدور بے روزگار ہورہے ہیں، یہ حکومت ہر طرح سے انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News