Advertisement
Advertisement
Advertisement

چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

Now Reading:

چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد

الیکشن کمیشن کا فیصلہ مسترد

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا 21 واں اجلاس ہوا ہے جس میں ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بسوں کی خریداری کے عمل کے بارے میں بریفنگ دی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ لاہور میں پہلے مرحلے میں 300 ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نئی بسوں میں خواتین، سپیشل اور نابینا افراد کے لئے علیحدہ سیٹیں مختص کی جائیں گی جبکہ سپیشل اور نابینا افراد کیلئے بس کے دروازے کے قریب سیٹیں بھی مخصوص ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ دریائے چناب پر دو بڑے ڈیمز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، چودھری پرویز الٰہی

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ ماحول دوست ہائبرڈ بسیں چلنے سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں کمی ہوگی جبکہ خواتین اور لوگوں کو آمد و رفت کی سستی اور معیاری سہولت بھی ملے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاہور میں خواتین کے لئے خصوصی بس سٹاپ بھی بنائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ معاشرے کی ترقی کے لئے معاشی و سماجی انصاف ضروری ہے، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فیصلوں پر عملدرآمد کے لئے ٹائم لائن مقرر کی جائے، بسوں کی خریداری کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے اور تمام ضروری امور جلد طے کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرمایہ کاروں کی انوسٹمنٹ کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا، چودھری پرویز الٰہی

اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، اتھارٹی کے اراکین، ایم پی ایزکرنل (ر) غضنفر عباس شاہ، خدیجہ عمر، شمیم آفتاب، خاور حیات، غزالہ فرید،سیکرٹری ٹرانسپورٹ، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی پی ایم اے، سیکرٹری پی ایم اے اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر