وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گھروں کی تعمیر کے لیے پیسے جنوری سے دینا شروع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سابق وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کے ساتھ یو سی شادی شہید کے دورے پر گئے اور وہاں برسات سے متاثرہ دیہاتوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ نے بارش متاثرین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ کے23 اضلاع کو سیلاب نے بُری طرح متاثر کیا ہے، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ نے کہا کہ مجھے آپ لوگوں کی تکلیف کا اندازہ ہے، جن کے مال مویشی کا نقصان ہوا ہے، اُن کی بھی مدد کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے پیسے جنوری سے دینا شروع کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
