پاکستانی عوام عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے، اسد قیصر
اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی الیکشن سے بھاگنے کی وجہ شکست کا ڈر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان کی سیاست ملک میں انصاف پر مبنی میریٹ کے نظام کیلئے ہے، ہماری جدوجہد ایک خودمختار پاکستان کیلئے ہے جس کے فیصلے باہر سے نہیں ہوں گے۔
اسد قیصر نے کہا کہ سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کی گئی، موجودہ حکومت چوں چوں کا مربہ ہے، موجودہ حکومت کے پاس پارلیمان میں اعدادی اکثریت نہیں ہے ، ان سے ملک نہیں چل رہا ، 7 لاکھ سے زیادہ نوجوان بیرون ملک جا چکے ہیں۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کی الیکشن سے بھاگنے کی وجہ شکست کا ڈر ہے ، ہم نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ کیا لیکن پی ڈی ایم بھاگ گئی۔
مزید پڑھیں؛ یقین ہے پنجاب اور کے پی میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوجائیں گے، اسد قیصر
ان کا کہنا تھا کہ ملک کو لاقانونیت اور انارکی کے طرف لے کر جایا جارہا ہے ، مہنگائی اور بے روزگاری عروج پر ہے ، پنجاب میں جس طرح آئین اور قانون کا مذاق اڑایا گیا تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
اسد قیصر کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیر منتخب شخص نے عوام کے منتخب نمائندوں کے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کیا ، عدالتوں کو ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیے۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا تماشہ لگا ہے ، اعظم سواتی اور شہباز گل کے ساتھ جو کیا گیا وہ شرمناک ہے، حکومتی وزرا اور رانا ثناء اللّه نے تو کہا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کریں ہم الیکشن میں جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
