 
                                                      اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو امیدوار بنیں اکثریت ثابت کرلیں، قمر زمان قائرہ
وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کاحصول ہمارامقصدنہیں لیکن پھر بھی اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو امیدوار بنیں اکثریت ثابت کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان قائرہ نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کو گورنر کی طرف سے آئینی طور پر اعتماد کا ووٹ لینے کو کہا گیا لیکن پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد نہیں حاصل کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوری تسلسل ہی پاکستان میں اداروں اور جمہوریت کو مضبوط کریگا لیکن خان صاحب نے خود پہلے اقتدار اور اب اپوزیشن میں جمہوریت کو کمزور کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: حق خودارادیت کی جدوجہد میں پاکستان ہمیشہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، قمر زمان قائرہ
انہوں نے مزید کہا کہ خان صاحب کی نام نہاد تحریک جمہوریت کو کمزور کرنیکی تحریک تھی۔
قمر زمان قائرہ نے کہا کہ وہ اسمبلیاں توڑنے اور ہم جوڑنے والے ہیں، آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اسمبلیوں کی تحلیل روکیں گے، ہم نظام اور جمہوریت پر ہونے والے ہر حملے کو روکیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہے، پرویزالٰہی کو ڈینوٹیفائی ہو چکے ہیں اور اگر پرویزالٰہی کے پاس اکثریت ہے تو ثابت کریں، دھونس دھاندلی اور دھکہ شاہی سے کام نہیں چلے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلیے اسمبلی کا اجلاس کسی بھی وقت ہو سکتا ہے اور اگر ان کے پاس اکثریت ہے تو گھروں میں نہیں ایوان میں ثابت کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی یہ نہیں کہا کہ آپ اسمبلیاں ٹوڑیں، ہم الیکشن کرا دینگے۔
یہ بھی پڑھیں: ثبوت ہے تو اے پی سی میں لیکر آئیں، قمرزمان کائرہ
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 