Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

Now Reading:

سندھ حکومت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ
ہیوی ٹریفک

سندھ حکومت کا کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کا کراچی میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے سے متعلق اہم  اجلاس ہوا جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں کراچی میں ہیوی ٹریفک پر پابندی پر سختی سے عمل درآمد  کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مزید پڑھیں: عدالتی احکامات کیخلاف کراچی میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ جاری

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  کالے شیشے والی گاڑیوں، سائرن، بار لائٹس اور غیر قانونی نمبر پلیٹس کے استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن  کیا جائے گا۔

Advertisement

چیف سیکریٹری سندھ  نے ڈی آئی جی ٹریفک  کو ہدایت کی کہ فینسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کو قبضے میں لیا جائے۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر  جرمانہ عائد کیا جائے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹ بنانے والوں کے خلاف بھی آج سے کارروائی  شروع کی جائے۔

مزید پڑحیں: سندھ ہائیکورٹ کا شہرمیں ہیوی ٹریفک پر پابندی کے حکم پرعملدرآمد کرنے کا بڑا حکم

ڈپٹی کمشنر ایسٹ کو چیف سیکریٹری سندھ نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی روڈ کے سروس روڈ سے ہر قسم کی پارکنگ کو ہٹایا جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بریفنگ دی کہ رواں سال اب تک 15 ہزار 704 ڈرائیورز کو خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اب تک 3421  گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے بتایا کہ  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے چالان کی رقم دیگر صوبوں میں سندھ سے زیادہ ہےجس پر  چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ  جلد جرمانے کی رقم بھی بڑھائی جائے گی۔

Advertisement

اجلاس میں   چالان کے ڈیٹا کو بھی ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ منسلک کرنے کا  فیصلہ کرلیا گیا۔سیکریٹری ایکسائیز، سیکریٹری آئی ٹی، ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی آئی جی ڈرائیونگ لائسنس پر مشتمل کمیٹی قائم کردی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر