وزیراعلیٰ پنجاب کا ٹوئٹ
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی سے ملاقات ہوئی ہے۔
مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے۔ پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی یہ ناکام رہیں گے۔دشمن جو مرضی کرلے،صرف ندامت ہی ان کا مقدر ہے۔
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) December 26, 2022
انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکربجا لاتا ہوں کہ صوبے کے عوام کی ہر لمحہ خدمت کر رہا ہوں جبکہ 4 ماہ کی قلیل مدت میں ہر محکمے اور ادارے کا قبلہ درست کیا ہے اور مختصر عرصے میں عوام کی فلاح کا جتنا کام ہوا ہے اتنا گزشتہ 10 برس میں نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے جبکہ پراپیگنڈہ کرنے والوں کے مذموم عزائم پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی یہ ناکام رہیں گے، دشمن جو مرضی کرلے، صرف ندامت ہی ان کا مقدر ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ دریائے چناب پر دو بڑے ڈیمز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، چودھری پرویز الٰہی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
