Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک طریقے سے کرانے کی درخواست پر سماعت

Now Reading:

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک طریقے سے کرانے کی درخواست پر سماعت
انتخابات

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے کرانے کی درخواست پر سماعت  ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے کرانے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی درخواست پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے درخواست گزار کو سپریم کورٹ کے احکامات کی کاپی عدالت کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ  اسی نوعیت کاکیس سپریم کورٹ اور عدالت عالیہ کے دوسرے بینچ میں بھی زیر التواء ہے۔ سافٹ ویئر اور دیگر آلات کی خریداری کے لیے پیسہ اور وقت درکار ہے جس پر عدالت نے کہا کہ  دیکھنا یہ ہے کہ فوری طورپر کس طرح سے عمل ہوگا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز

Advertisement

درخواست گزار ندیم یوسف کےوکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل  دیتے ہوئے کہا کہ  الیکشن کمیشن خود بائیو میٹرک نظام میں روڑے اٹکا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  الیکشن کمیشن نے آج تک بائیو میٹرک نظام کے نفاذ کے لیے سنجیدہ کوشش ہی نہیں۔ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں مگر انہیں ووٹ کے بنیادی حق سے محروم رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات اپریل کے آخری ہفتے میں کرانے کا فیصلہ

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ  اوورسیز پاکستانی قیمتی زرمبادلہ پاکستان بھجواتے اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے محروم کرنا بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  بائیو میٹرک نظام کے ذریعے ووٹنگ کرا کے بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلایا جا سکتا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی  عدالت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بائیو میٹرک ووٹنگ کا اہل قرار دے اور  پنجاب کے بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے کرانے کے بھی احکامات صادر کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر