
مسرت چیمہ ٹوئٹ
ترجمان وزیر اعلیٰ و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر روز ایک نیا سرپرائز ملے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ چیئرمین نے شدید بخار کے باوجود گزشتہ روز عوام سے خطاب کیا، اسمبلیوں کے تحلیل سے متعلق عمران خان کے فیصلے کو دونوں وزرائے اعلیٰ کی حمایت حاصل ہے۔
آج چئیرمین کو شدید بخار اور تکلیف کے باوجود اس قوم کے لیے تمام دن اہم میٹنگز کرتے دیکھا.ان کے چہرے سے جھلکنے والی تکلیف ہمیں اداس کر رہی تھی لیکن ایک اطمینان یہ بھی ہے کہ جو لیڈر اپنی تکلیف کی پرواہ کیے بغیر قوم کے مستقبل کے لیے صبح سے مصروف ہے اس کی نیت پر شک نہیں کیا جاسکتا
1/2— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) December 17, 2022
انہوں نے کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے اور انشاءاللہ ہماری یہ جدوجہد کامیاب ہوگی۔ کل پاکستان کے درجنوں شہروں میں عوام نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔
مریم اورنگزیب عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں
مسرت چیمہ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو ہر روز ایک نیا سرپرائز ملے گا، ظل سبحانی کی کنیزوں اور غلاموں کو اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عوام ہر جگہ پر امپورٹڈ حکومت کا محاسبہ کریں گے، مریم اورنگزیب کو اب عوامی ردعمل کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوام ان کا استقبال انہی انڈوں سے کرے گی جن سے یہ اپنی نظر اترواتی ہیں، انڈے اور ٹماٹروں سے بچنے کیلئے کنیزوں کو ہیلمٹ اور بکتر بند لباس پہن کر عوام میں نکلنا چاہیے۔
عمران خان کا 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان
گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں تحلیل کردیں گےاور اس کے بعد الیکشن کی تیاری کریں گے اور اس کے بعد قومی اسمبلی میں جاکر اسپیکر کے سامنے کہیں گے کہ ہمارے استعفیٰ منظور کریں۔
سابق وزیراعظم عمران خان زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے ہمراہ خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں اس نتیجے پر کیسے پہنچا، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے ، میں نے کبھی پاکستان سے باہر رہنے کا نہیں سوچا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ہماری جدو جہد عوام اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے، عمران خان
عمران خان نے کہا کہ میں آج ان پاکستانیوں کی بات کر رہا ہوں جو سمجھتے ہیں ان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، ان کی بات نہیں کر رہا جو یہاں چوری کرکے پیسہ باہر بھیجتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مایوسی کا یہ عالم ہے کہ ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں، 7 ماہ کے دوران بیرون ملک جانے والے یہ افراد پروفیشنل تھے، آج کسی ایک چیز میں بھی بہتری بتا دیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ مجھے فخر ہے میں نے کسانوں کی مدد کی، ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ مہنگائی اس دور میں ہے، آج 50 سال کے بعد سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News