Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کوکرپٹ ثابت کرنے کیلئے گواہی کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری

Now Reading:

شہباز شریف کوکرپٹ ثابت کرنے کیلئے گواہی کی ضرورت نہیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری

شہباز اور بلاول نے پاکستان کی جگ ہنسائی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہباز شریف کوکرپٹ ثابت کرنے کیلئے کسی گواہی کی ضرورت نہیں  ہے۔

بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیان میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے اداروں پر اعتماد ظاہر کردیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ کوئی بیانیہ لیکن ان کی ساری سیاست پیسے اور سازش کے اردگرد گھومتی ہے، ان کی سیاست میں عوام کیلئےکوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ نے فیصلے کی مرضی کی تشریح کی لیکن برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نےاصل خبر دیدی ہے  اور ن لیگ کا پروپیگنڈا 24 گھنٹےمیں بےنقاب ہوگیا۔

اس سے قبل رہنما پی ٹی آئی اور سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ڈیوڈ روز نے معاملہ کلیئر کردیا ہے جس کے بعد ان کے اوپر کیس فائل ہونا چاہئے کیونکہ اس کیس میں بہت کچھ نکلنا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی سروے رپورٹ کے مطابق  ملک میں کرپشن کوٹاپ گیئر لگ گیا ہے۔ موجودہ حکومت میں ہرجانب بدعنوانی کابازار گرم ہے، رشوت کاناسور ملکی جڑوں کو کھوکھلا کرنے لگا۔

سروے کا ایک ایک لفظ  نہ صرف ملکی تباہ حالی کی داستان سنا رہا ہے بلکہ چیخ چیخ کر تباہی کی وجوہات بھی بتا رہا ہے ۔

 سترفیصد لوگوں کا شکوہ ہے کہ سیلاب  فنڈز اور امداد تک درست تقسیم نہیں ہوئی ۔

 سروے کے مطابق پولیس کا محکمہ کرپشن میں نمبر ون پرہے۔ ٹینڈرنگ اورٹھیکیداری کرپشن کادوسرا نمبر ہے۔ عدلیہ  فہرست میں  تیسرا جبکہ محکمہ تعلیم چوتھا کرپٹ ترین ادارہ ہے۔

چالیس فیصد عوام کا ماننا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت  چائے پانی کے بغیر نہیں ہوتی، اٹھائیس  فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بجلی کی مسلسل فراہمی کے لیے بھی رشوت کا کرنٹ لازمی ہے جبکہ سترہ فیصد افراد کے مطابق صاف پانی  چاہئے تو راشی افسران کی پیاس بجھانا ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر