Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرتا رہا ہے، حنا ربانی کھر

Now Reading:

بھارت خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرتا رہا ہے، حنا ربانی کھر
حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے کہا کہ بھارت خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی مدد کرتا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری سید حیدر شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ افسوس ہے کہ آج ایسے معاملے پربات کرنے آئی ہوں، افسوس، دہشتگردی کرانے والا خود کو دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار قرار دیتا ہے بھارت اب رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے جبکہ آج دنیا اور خطے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت خطے میں متعدد دہشتگرد تنظیموں کی معاونت و پشت پناہی کر رہا ہے اور اس کے ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ نے غیرملکی سفیروں کوبھارت کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے بارے میں بریفنگ دی ہے جبکہ بھارت کے خلاف لاہور دہشتگردی میں ملوث ہونے کا کیس ناقابل تردید ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دنیا اس کو دیکھے اور عالمی برادری بھارت کا احتساب کرے۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ جوہرٹاؤن دہشتگردی بھارت کا منصوبہ تھا اور اس کو بھارت نے سر انجام دیا، جن کو اس دہشتگردی میں سزا ہوئی وہ صرف فرنٹ مین تھے جبکہ اس واقعہ کے اصل کردار بھارتی ریاستی پشت پناہی میں آزاد ہیں پاکستان نے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیئے ہیں اور اس حوالے سے مسلسل آواز بھی اٹھاتے رہیں گے، بھارت مسلسل بلوچ علیحدگی پسندوں کی حمایت کر رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ بھارت سے زیادہ کسی نے دہشتگردی کا فائدہ نہیں اٹھایا اور پاکستان وہ ملک ہے جو دہشتگردی کا سب سے بڑا شکار رہا ہے جبکہ بھارت نے عالمی سطح پر انسداد دہشتگردی کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے اور خطے میں دہشت گرد تنظیموں کی معاونت و مدد بھی کرتا رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کو اس پالیسی سے پیچھے ہٹنا ہوگا اور امید ہے کہ بین الاقوامی برادری بھارت کا احتساب کرے گی۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ بھارت سے جو کاروائیاں ہورہی ہیں اس سے خطےکو براہ راست نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ ‏صرف بھارت کو اگر ذمہ دار نہ بھی سمجھیں تو ماضی اور حالیہ واقعات وہاں سے دہشتگردی ثابت کرتے ہیں، ‏کلبھوشن کیس میں بھی پاکستان نےثبوت پیش کیے، ‏بھارت کالعدم تنظیم بی ایل اے کو بھی پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے، ‏بھارت پاکستان میں امن چاہتا ہی نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر