Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہے، ارسلان تاج

Now Reading:

ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہے، ارسلان تاج

ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے کراچی میں نئے ایڈمنسریٹر کی تعیناتی کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب بھی سیاسی جماعت کے نمائندے کی حیثیت سے کام کرتے رہے جبکہ نئے سیاسی ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی  آو مل کر کھاتے ہیں کا تسلسل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے امپورٹڈ حکومت میں شامل ہونے کی وجوہات سامنے آرہی ہیں، ایم کیو ایم کی باقیات اپنا حصہ وصول کر رہی ہیں جبکہ ہمارے علم میں ہے کہ ڈسٹرکٹ سطح پر بھی سیاسی ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

  ارسلان تاج نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کو عوام سے کوئی غرض نہیں ہے، دونوں جماعتیں ذاتی مفادات کو مدنظر رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے اندر اپنے وسائل  کے جھگڑے چل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل نہیں حل کیے جاسکتے، کراچی کے مسائل منتخب عوامی نمائندہ ہی حل کرسکتا ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات سے دونوں جماعتیں خائف ہیں، یہ جانتے ہیں کہ بلدیاتی انتخابات میں انھیں بہت بری شکست ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر