صدر مملکت سے شیخ رشید کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
صدر مملکت عارف علوی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت اور شیخ رشید کے درمیان ملاقات ایوان صدر میں ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر اہم بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں اسمبلیوں کی تحلیل اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت بھی کی گئی۔
ملاقات کے دوران سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سپریم کمانڈر ہیں اپنا رول ادا کریں!
مزید پڑھیں؛ ہمارا اتحاد قائم اور دائم ہے اور ہمیشہ رہے گا؛ مونس الٰہی کی عمران خان سے ملاقات
خیال رہے کہ صدر عارف علوی اور شیخ رشید کے درمیان ہونے والی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔
اس سے قبل شیخ رشید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی دہشتگردی کی لہر ہے، اور یہ الیکشن سے فراری ہیں صدر سپریم کمانڈر ہیں، اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔
صدر مملکت سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ملاقات
دوسری جانب صدر مملکت عارف علوی سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کی بھی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔
صدر مملکت سے وزیراعلیٰ پنجاب کی اہم ملاقات
چند روز قبل بھی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے متعلق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے دورمیان اہم ملاقات ہوئی تھی۔
صدر عارف علوی، چوہدری پرویز الہٰی سے ملاقات کے لئے ایوان وزیر اعلیٰ پہنچے تھے جہاں وزیر اعلیٰ پنجاب نے انکا وزیر اعلیٰ آفس آمد پر استقبال کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ آپ کو اختیار دیا ہے جو بھی فیصلہ کریں گے فوری عمل ہوگا، مونس الہیٰ کی عمران خان کو یقین دہانی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کے دورمیان اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ایوان وزیر اعلیٰ میں سابق وفاقی وزیر مونس الہیٰ اور ایم این اے حسین الہیٰ بھی موجود تھے۔
صدر مملکت سے حکومتی وزراء کی اہم ملاقات
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کی تاریخ دینے کے اعلان کے بعد وفاقی وزراء نے صدر عارف علوی سے ملاقات کی تھی۔
صدر مملکت سے ملاقات کرنے والوں میں فاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق شامل تھے جنہوں نے عارف علوی کو ملکی معاملات پر کردار ادا کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ایک اور ملاقات، اہم پیغام پہنچایا
وزرا کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کے بجائے نظام کا حصہ رہ کر ملک کو مسائل سے نکالا جائے۔ اس پر صدر مملکت نے تمام سیاسی جماعتوں کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
