Advertisement
Advertisement
Advertisement

شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، سلیمان شہباز

Now Reading:

شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، سلیمان شہباز
سلیمان شہباز

منی لانڈرنگ ریفرنس، سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور

وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ  پچھلے چند سال میں جو کھیل تماشا عمران خان نے کیا وہ ساری دنیا نے دیکھا  کہ کس طرح شریف فیملی کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ الحمد اللہ میں آج چار سال دو ماہ بعد واپس آیا ہوں اور ہم نے اپنے آپ کو لیگل سسٹم کے سامنے پیش کرتے ہوئے کورٹ میں سرینڈر کردیا ہے۔

 انہوں نے جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو احتساب کے نظام پر کالا دھبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے ڈرا دھمکا کر شریف فیملی کے خلاف جعلی مقدمات بنوائے گئے اور شریف فیملی کے لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا تھا، اسی دوران رانا ثنا ء اللہ پر ہیروئن کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا جس میں بریت سے تھپڑ پڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر پاکستان سے بھاگے ہوئے ہیں اور انہوں نے جو کچھ پاکستان کے ساتھ کیا وہ بھی سب کے سامنے ہیں لیکن ہم واپس آئے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اب یہاں فیئر انوائرمنٹ ہے اور ہم اپنے کیسز کا مکمل دفاع بھی کریں گے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے سلیمان شہبازکی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انھیں چودہ روز میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامرفاروق نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہبازاپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے۔

سلیمان شہباز کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے سلیمان شہباز کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ سلیمان شہباز عدالت میں پیش ہوگئے ہیں۔

ایف آئی اے اور نیب مقدمات میں سلیمان شہباز نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔

حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر