سندھ کابینہ میں اہم رد و بدل کرنے کا فیصلہ
سندھ کابینہ میں اہم رد و بدل کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد اس فیصلے کا باقائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر ثقافت سردار شاہ سے آرکائیو کا محکمہ واپس لے کر معاون خصوصی طارق حسن کو دے دیا گیا جبکہ عامر غفار لون کو ویلفیئر آف کشمیری کا محکمہ دے دیا گیا۔
صوبائی مشیر فیاض علی بُٹ سے مذہبی امور کا محکمہ واپسی لے کر بچل شاہ کو معاون خصوصی برائے مذہبی امور بنا دیا گیا۔
صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سے کامرس کا محکمہ واپس لے کر معاون خصوصی فراز عابد لاکھانی کو کامرس کا معاون خصوصی سندھ بنا دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ سندھ کابینہ کا اجلاس: کفایت شعاری کے اقدامات کی منظوری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News