
منی لانڈرنگ ریفرنس، سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت منظور
لاہور کی احتساب عدالت نے وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی منی لانڈرنگ ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج نسیم ورک نے سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری درخواست پر سماعت کی۔ سلیمان شہباز اپنے وکیل امجد پرویز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
فاضل جج نے وکیل کو ہدایت کی کہ سلیمان شہباز کا شناختی کارڈ عدالت میں پیش کیا جائے، جس پر سلیمان شہباز نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس قومی شناختی کارڈ ابھی موجود نہیں ہے، میں معذرت خواہ ہوں، آئند شناختی کارڈ لیکر آؤں گا۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ شناختی کارڈ کی آج ضرورت تھی یہ تو ہر وقت ساتھ ہونا چاہیے، قومی شناختی کارڈ ہی ہماری اصل شناخت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس، سلیمان شہباز ایف آئی اے میں پیش
عبوری ضمانت کی درخواست میں سلیمان شہباز کے وکیل نے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے سلیمان شہباز کی غیر موجودگی میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں بلاجواز نامزد کیا، نیب نے حقائق چھپا کر احتساب عدالت سے اشتہاری قرار دلوایا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ منی لانڈرنگ ریفرنس کے فیصلے تک سلیمان شہباز کو ضمانت دی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک عبوری ضمانت بھی دی جائے۔
عدالت نے سلیمان شہباز کی عبوری ضمانت 7 جنوری تک منظور کرتے ہوئے ان کو پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا اور نیب میں شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News