
خواجہ اظہار الحسن کا راشد سومرو سے ٹیلیفونک رابطہ
ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی صرف ایم کیو ایم کا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپنی بات کو بار بار کہنے میں حکمت ہوتی ہے جبکہ یہاں جھوٹ طاقت سے بولا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال قبل سے ایم کیو ایم جن چیزوں سے گزر رہی ہے اس کا سب کو معلوم ہے جبکہ فلاحی ادارے بند ہوئے تو ہمارے معاشی مسائل کو بھی سامنا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ 22 اگست اگر کسی اور جماعت کے ساتھ آتا تو گلی کی جماعت بھی نہیں رہتی۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کا ناظم جیالا آئے گا جبکہ ہم کہتے ہیں لے آئیں، میئر ہم لے آئیں گے۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے مزید کہا کہ کراچی صرف ایم کیو ایم کا ہے اور میئر کراچی بھی ایم کیو ایم کا ہی آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News