
کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کو عدالت میں لیکر جائیں گے، فردوس شمیم
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کوعدالت میں لےکر جائیں گے۔
فردوس شمیم نقوی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پیپلزپارٹی کا راستہ روکنے کی کوشش ضرور کریں گے، پیپلزپارٹی اس نظام کو چلنے نہیں دیتی جس میں وہ خود نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بلدیاتی الیکشن میں دھاندلی کو عدالت میں لے کر جائیں گے، عدالت کو بتائیں گے کہ بلدیاتی الیکشن میں کتنی بے ضابطگیاں کی گئیں، بلدیاتی الیکشن نہیں فراڈ تھا۔
بلدیاتی انتخابات، فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی
کراچی میں اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں رہنما پاکستان تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے بیلٹ باکس کی سیل کھول دی تھی، انہوں نے سولجر بازار یوسی وارڈ 4 میں پولنگ عمل متاثر کرنے کی کوشش کی۔
اس معاملے پر پولنگ عملے نے کہا تھا کہ یہ مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرنے آئے تھے، انہیں روکنے کی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی رہنما نے کسی کی نہ سنی۔
پیپلزپارٹی کے الیکشن سیل کی جانب سے الیکشن کمیشن کو شکایت
اس معاملے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے خلاف بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے پر شکایت کی گئی تھی۔
الیکشن سیل کے انچارج سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ میڈیا فوٹیجز سے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس شمیم نقوی ضلع کراچی ایسٹ میں پولنگ اسٹیشنوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا فردوس شمیم کو پولنگ اسٹیشن سے بےدخل کرنے کا حکم
سینیٹر تاج حیدر نے مزید کہا تھا کہ فوٹیجز میں نظر آرہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی اوزار سے بیلٹ باکس کو کھول رہے ہیں، الیکشن کمیشن بلاتاخیر نوٹس لے اور فردوس شمیم نقوی کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی کے بیلٹ باکس کی سیلیں توڑنے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں پولنگ اسٹیشن سے فوری بے دخل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News