
راجہ بشارت کو زمین کی خریدوفروخت کے کیس میں بری کر دیا گیا
سابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کو زمین کی خریدوفروخت کے کیس میں بری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر سول جج نصرمِن اللہ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
مدعی وکیل ساجدہ بقائی ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ راجہ بشارت اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنا پر سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو کیس سے بری کر دیا۔
واضح رہے کہ راجہ بشارت کے خلاف زمین کی خریدوفروخت پر تھانہ بنی گالا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ضرور پڑھیں؛ راجہ بشارت کے وکیل نے پراسیکیوشن پر اعتراضات اٹھا دیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News