Advertisement
Advertisement
Advertisement

ق لیگ کی سربراہی سے متعلق الیکشن کمیشن سے محفوظ فیصلہ سنانے کی استدعا

Now Reading:

ق لیگ کی سربراہی سے متعلق الیکشن کمیشن سے محفوظ فیصلہ سنانے کی استدعا
ق لیگ

ق لیگ کی سربراہی سے متعلق الیکشن کمیشن سے محفوظ فیصلہ سنانے کی استدعا

مسلم لیگ ق نے پارٹی سربراہی سے متعلق الیکشن کمیشن سے محفوظ فیصلہ سنانے کی استدعاء کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت کی مسلم لیگ ق کی پارٹی سربراہی کے معاملے پر کامل علی آغا کی جانب سے وکیل عامر سعید راں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا کیس الیکشن کمیشن میں ہے اور اس کیس کا محفوظ فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی سربراہ برقرار رکھنے کا حکم دیدیا

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باعث سیاسی گہما گہمی ہے اور پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ ق کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے ہیں تاہم درخواست ہے کہ الیکشن کمیشن پارٹی سربراہی سے متعلق محفوظ فیصلہ جلد سنائے۔

Advertisement

اس معاملے پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ق لیگ کی سربراہی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کے صوبائی صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہیٰ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ بحثیت سیاسی جماعت اپنا تشخص، ووٹ بنک، پارٹی ڈسپلن اور منشور وضابطہ رکھتی ہے،  آپ کے خلاف پارٹی آئین کے آرٹیکل نمبر 16 اور آرٹیکل نمبر 50 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور آپ کی وضاحت تک آپکی پارٹی کی بنیادی رکنیت معطل کر دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنی جماعت کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے حوالے سے پارٹی اراکین سے مشاورت مکمل کرلی اس حوالے سے وہ جلد ہی اعلان کریں گے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ ق لیگ کا پی ٹی آئی میں ضم ہونے کا حتمی فیصلہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر